The Path to Inner Peace: Understanding the Power of Gratitude
It often happens to all of us that we feel a great deal of restlessness, irritation, and unease. When we pay attention and think about the reason for these feelings, we can't understand it; everything seems fine, yet we still experience such thoughts and feelings.
Then we start to feel more despair, sadness, loneliness, and isolation because we don't know the cause of these feelings. Apparently, everything is fine, but still, when such negativity enters our lives, we begin to lose hope.
I have often heard this complaint from many clients, students, and housewives that everything is fine, but still, there is no peace in life.
In my opinion, if you feel that everything in your life is fine, yet you are feeling restlessness and unease, it means that you have practiced gratitude very little in your life.
Gratitude doesn't just mean that a Muslim thanks Allah by saying, "O Almighty, thank you for giving me this and that." Gratitude is practiced in action, and people of all religions express thanks to their Creator, indeed we all have the same Lord.
Practical gratitude means that we start to live happily. We begin to pray, and most importantly, we feel gratitude in every moment of our lives. We have never learned how to truly practice gratitude.
We have only learned to say "Alhamdulillah" with our tongues; we haven't learned what it truly means to express "Alhamdulillah" in action.
In my opinion, if you are a grateful person, you will express gratitude with both your heart and tongue.
You will feel that you are living a better life than many others.
A grateful person feels happiness and peace within.
Moreover, whenever you feel that everything in your life is fine, but there is still restlessness, it means there is a gap in your relationship with your Lord. You need to pray immediately, perform prostration, remember Allah, or talk to Allah Almighty. You just need to turn your attention towards God. Try this, and you will see immediate and 100% results.
ایسا اکثر ہم سب کے ساتھ ہوتا ہے کہ ہم بہت زیادہ بے چینی بیزاری اور بے سکونی محسوس کر رہے ہوتے ہیں جب ہم توجہ کرتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ اس کی وجہ کیا ہے تو ہمیں کچھ سمجھ نہیں اتا، ہمیں لگتا ہے سب کچھ ٹھیک ہے اس کے باوجود بھی ہمیں اس طرح کے خیالات اور محسوسات میں محسوس ہو رہے ہیں ۔
تب ہم مزید مایوسی، اداسی، اکیلے پن اور تنہائی کا شکار ہونا شروع ہو جاتے ہیں! کیونکہ ہمیں ان سب کی وجہ معلوم نہیں ہو رہی ہوتی ہے۔ بظاہر سب ٹھیک ہے لیکن پھر بھی اس طرح کی نیگیٹیوٹی جب ہماری زندگی میں اتی ہے تو ہم مزید نا امید ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔
میں نے بہت سارے کلائنٹ، بہت سارے ایسے سٹوڈنٹس بہت ساری ہاؤس وائف سے یہ شکایت اکثر سنی ہے کہ سب ٹھیک ہے لیکن اس کے باوجود بھی زندگی میں سکون نہیں ہے۔
میرے خیال سے اگر اپ کو لگتا ہے کہ اپ کی زندگی میں سب ٹھیک ہے اس کے باوجود بھی اپ بے سکونی، بے چینی محسوس کر رہے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اپ نے اپنی زندگی میں شکر گزاری کو بہت کم پریکٹس کیا ہے۔
شکر گزاری کا مطلب صرف یہ نہیں ہے کہ ایک مسلمان اللہ کا شکر ادا کرتا ہے کہ یا اللہ تعالی شکر ہے تو نے مجھے یہ دیا وہ دیا۔ شکر گزاری عملا طور پر کی جاتی ہے اور تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے اوپر والے کا اپنے مالک کا شکر ادا کرتے ہیں بے شک ہم سب کا مالک ایک ہی ہے۔
عملا شکر گزاری کا مطلب یہ ہے کہ ہم خوش رہنا شروع کرتے ہیں۔ ہم دعائیں کرنا شروع کرتے ہیں، اور سب سے بڑی بات ہم اٹھتے بیٹھتے شکر کو محسوس کرتے ہیں ہم نے اج تک سیکھا ہی نہیں ہے کہ شکر گزاری کرتے کیسے ہیں؟
ہم نے صرف "الحمدللہ" زبان سے کہنا سیکھا ہے عملی طور پر الحمدللہ کیسے کرتے ہیں اور اس کا اصل میں مطلب کیا ہے یہ ہم نے نہیں سیکھا ہے۔
میرے خیال سے اگر اپ شکر گزار انسان ہیں تو اٹھتے بیٹھتے اپ دل اور زبان دونوں سے شکر گزار ہوں گے۔
اپ محسوس کریں گے کہ اپ بہت سارے لوگوں سے بہتر زندگی گزار رہے ہیں۔
ایک شکر گزار انسان اپنے اندر خوشی کو محسوس کرتا ہے۔ سکون کو محسوس کرتا ہے۔
اس کے علاوہ جب بھی اپ کو لگے کہ اپ کی زندگی میں سب ٹھیک ہے اس کے باوجود بھی بے چینی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اپ کا اور اپ کے جو رب کا تعلق ہے اس میں تھوڑا سا گیپ اگیا ہے اپ کو فورا جو ہے وہ دعا کرنی ہے۔ سجدہ کرنا ہے، یا اللہ کو یاد کر لینا ہے یا کوئی بات کر لینی ہے اللہ تعالی سے مطلب اپ کو اپنی توجہ اپنے خدا کی طرف کر لینی ہے۔ اتنی سی بات ہے یہ کر کے دیکھیں اپ کو فورا سو فیصد رزلٹس ملیں گے۔
ماہر نفسیات ڈاکٹر معین اسلم